کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا اور 307 روپے سے تجاوز کرگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کی کمی سے 305.25 روپے سے ہوا تاہم بعد میں کمی بیشی جاری رہی اور ڈالر کی قدر ایک روپے 45 پیسے اضافے کے ساتھ 307 روپے 09 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر یک دم 3 روپے کمی کے ساتھ 325 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 182 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں رجحان مندی کی جانب ہوگیا اور دوپہر تک پی ایس ایکس میں 139 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 45567 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔