نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز  

لندن: نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اسحاق ڈار، طلال چوہدری سلیمان شہباز سمیت اہم رہنما شریک ہوئے۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی اور انتظامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔قبل ازیں شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے حکم دیا تو لندن چلا آیا، اُن کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں گوجرانوالہ گیا اور نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی، نواز شریف کا وطن واپسی پر بھرپور انداز سے استقبال کریں گے۔دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment