سیز فائر لائن پر واقع گاوں فیلاں کے عوام آج بھی پختہ سڑک کی سہولت سے محروم

ہٹیاں بالا (رپورٹ /زاہد جاوید عباسی )کھلانہ ویلی کے عین سیز فائر لائن پر واقع گاوں فیلاں کے عوام آج کے اس جدید دور میں بھی پختہ سڑک کی سہولت سے محروم گاوں کے عوام میلوں دور کندھوں پر سامان اٹھائے گھر پہنچتے ہیں علاقہ میں کچی سڑک تو جاتی ہے مگر سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ ہچکولے کھاتی جیپ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرتی ہے گاوں میں سپیشل جیپ لیکر جانی پڑتی ہے جو علاقہ مکینوں کی پہنچ سے باہر ہے ہر شخص سپیشل گاڑی نہیں کر سکتا دوران بارش علاقہ میں سپیشل گاڑی بھی نہیں جا سکتی گاوں میں پختہ سڑک کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے چارپائی پر اٹھائے میلوں دور سفر کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ سکولز کالجز کے طلبہ وطالبات روزانہ کی بنیاد پر میلوں دور سفر کرتے ہیں علاقہ میں پختہ سڑک صحت عامہ کی سہولیات سمیت بنیادی انسانی زندگی بسر کرنے کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ کے عوام نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں فیلاں نالہ پر نصب لکڑی کا عارضی پل بھی بوسیدہ ہو چکا اسکی مرمتی کی جانب توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو سکی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیلاں پولنگ اسٹیشن سے اسمبلی کے الیکشن میں راجہ فاروق حیدر خان کامیاب کرواتے ہیں انہوں نے جہاں کچی سڑک تعمیر کروائی وہاں علاقہ مکین ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقائی ضرورت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلاں گاوں میں پختہ سڑک کے لیے فنڈز مختص کرکے علاقہ کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے فیلاں گاوں کی سڑک کو پختہ کروائیں آخر کب تک ہمارے گاوں کے مرد خواتین بوڑھے بچے کندھوں پر کئی من وزنی سامان اٹھائے سفر کرتے رہیں گے ؟کب تک پختہ سڑک کی عدم سہولت کے باعث مریضوں کو چارپائیوں پر اٹھائے ہسپتال پہنچاتے رئیں گے کئی مریض تو راستے میں دم توڑ جاتے ہیں علاقہ میں ایمبولینس نہیں جا سکتی نہ ہی علاقہ میں صحت عامہ کی سہولت ہے علاقہ مکین فیلاں نے سابق وزیراعظم ممبر اسمبلی راجہ فاروق حیدر خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات علاقائی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلاں روڈ کو پختہ کروائیں پختہ روڈ کی منظوری فنڈز مختص کرکے عوام علاقہ کو بہتر سفری سہولیات فراہم کریں اہلیان گاوں فیلاں ممبر اسمبلی کی توجہ کے منتظر ہیں

Comments (0)
Add Comment