8فروری کا سورج پیپلزپارٹی وپسے ہوے طبقات کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا ‘سردار ذوالفقار

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی اج کا دن اس تجدید عہد کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک میں قانون وآئین کی بالادستی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے پسے طبقات کو اوپر لانے کے لیے تمام تر توانیاں بروے کار لائیں گے پیپلزپارٹی کہ تاریخ جدوجہد سے عبارت اور یہ جدوجہد ہی ہمارا نصب العین ہے ۔یوم تاسیس کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کشمیر سے کراچی تک بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جیالے پرجوش اور اس دن کو منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے کراچی سے کوئٹہ روانگی پر اخباری نمائندوں سےگفتگو میں کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم تاسیس تجدید عہد ہے کہ عوام کی خدمت پسے طبقوں کو اوپر لانے کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی نے جو سفر وجدوجہد کی اس کو لیکر چلیں گے.اس وقت پاکستان وکشمیر جی بی بھر سے قافلے کوئٹہ کی طرف رواں دواں ہوچکے ہیں ۔اج کا دن اہمیت کا حامل دن ہے اور اج بلاول بھٹوزرداری اہم خطاب کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ غیر جانبدارنہ منصفانہ انتخابات کی مسائل کا حل ہیں جمہوریت اور ملک کی سلامتی ترقی اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی کی جدوجہد سب سے ممتاز ہے 8فروری کا سورج پیپلزپارٹی وپسے ہوے طبقات کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔ سردار ذوالفقار علی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اس بار صوبہ بلوچستان میں یوم تاسیس کی مرکزی۔تقریب اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پیپلزپارٹی کسی ایک صوبے یا ایک۔علاقے کی نہیں بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ۔اس جماعت کی قیادت نے ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو تک عوام کی آواز کو بلند کیا پسے طبقات کی محرومیوں کو دور کرنے کی بات کی عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد فلسطین وکشمیر جیسے دیرینہ حل طلب مسائل پر آواز بلند کی سرمایہ۔داروں مافیا کیخلاف آواز بلند کی بلاول بھٹو زرداری گذشتہ ڈیڑھ سال حکومت میں رہتے ہوے خارجہ امور پر اپنے نانا شہید جمہوریت قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چل کر بہترین انداز میں پاکستان کے مسائل اور خارجہ پالیسی کو دنیا کے سامنے رکھا ۔پیپلزپارٹی کےقیام میں جہاں غریب پسے ہوے طبقات کو اوپر لانا سرمایہ دار طبقات کو ان کی حدود وقیود میں رکھنا اور دیگر مسائل تھے وہاں پر کشمیریوں کی ترجمانی بھی تھی اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد مسلمہ امہ کا اتحاد اور مسلمانوں قبل اول کی آزادی بھی شامل تھی ۔

Comments (0)
Add Comment