توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 2 روزہ جسمانی  ریمانڈ منظور

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔دوران سماعت نیب راولپنڈی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی، جس پر وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment