پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بینچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی، آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی، خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائیں گے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور ہم ایک بار پھر بتا دیں گے کہ اس جیت کو نہیں مانتے جو فارم 47 کی بنیاد پر دی گئی اور حکومت بنائی گئی۔

Comments (0)
Add Comment