اسلام آباد: آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکلا سردار محمد مصروف، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان اور دیگر نامزد ہیں۔ کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔