پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کارروائی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کی درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود فیصلہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کارروائی کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عامر مسعود مغل کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ عدالت کی کسی آبزرویشن کی خصوصی طور پر خلاف ورزی نہیں کی گئی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی احتجاج کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔پی ٹی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 29 جولائی کو احتجاج کی درخواست پر بروقت فیصلہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment