ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وزارت تعلیم

اسلام آباد: ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے اور بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ ان میں بچوں کی تعداد 49 لاکھ 72 ہزار 949 اور بچیوں کی تعداد 58 لاکھ 1 ہزار 941 ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں سے 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔اسی طرح ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں۔ ان میں طلبا کی تعداد 23لاکھ 6 ہزار 8 سو 82 اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔وزات تعلیم کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ہیں، ان میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔

Comments (0)
Add Comment