، لیگی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا‘سردار عامر یعقوب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رہنما تحریک انصاف آزادکشمیرسردار عامر یعقوب نے کہا ہے کہ عمران خان پر کشمیر بیچنے کا الزام لگانے والے پر ن لیگی حکومت کی بھارت کے ساتھ دوستیاں انکے منہ پر تماچا ہے ، 5 اگست کے اقدام کے بعد عمران خان حکومت نے مودی حکومت سے 5 اگست کے اقدام کی واپسی تک کسی بھی قسم کی بات چیت سے مشروط کردیا تھا اور ن لیگی حکومت نے آتے ساتھ ہی کشمیریوں کے زخم بھول کر مودی حکومت سے یاریاں پال رہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، لیگی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا اور انڈین وزیر خارجہ اور وفد کو شاہی پروٹوکول دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ۔ایک طرف کشمیری تکمیل پاکستان کے ہندوستان کی غاصب ، فوج سے لڑ کر اپنی جانیں دے رہے ہیں اور دوسری طرف پاکستانی فارم 47 کی سلیکیٹ حکومت ہندوستانی قاتل حکومت کے وزیرخارجہ کو شاہی پروٹوکول دے رہی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment