پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست مستعفی ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفا دیا ہے۔ ثانیہ نشتر نے اپنا استعفا سینیٹ سیکریٹریٹ کو بجھوا دیا۔سابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر خیبر پختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

Comments (0)
Add Comment