لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن لاہور نے نامور بزنس مین شاہد عبداللَہ کو دبئی جانے سے روک دیا۔ذرائع نے بتایا کہ معروف کاروباری شخصیت شاہد عبداللہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بزنس مین شاہد عبداللَہ کا نام اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ایک انکوائری میں شامل تھا اور پاسپورٹ سمیت دیگر سفری کاغذات ایف آئی اے امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے سے روکے گئے بزنس مین شاہد عبداللہ سفائرانرجی آئی پی پی کے مالک ہیں۔