فائنل کال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں‘عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے ‘عنصر پیر زادہ

جہلم (نمائندہ خصوصی)عمران خان کی 24 نومبر کی فائنل کال کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف حلقہ سات جہلم ویلی کا اہم اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عنصر پیرزادہ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عمران خان کی 24 نومبر کی فائنل کال کے لیے تیاریاں اور حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جہلم ویلی سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا قافلہ اسلام آباد کے تاریخی دھرنے میں شریک ہوگا۔اجلاس میں شرکاء نے بتایا کہ دھرنے کی تیاریوں کے لیے یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں، جو مختلف امور بشمول ایمرجنسی رسپانس، خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہیں۔ اجلاس کے دوران رہنماؤں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں، تحصیل، اور ضلع کی سطح پر اپنی سرگرمیاں تیز کریں تاکہ عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عنصر پیرزادہ، ڈویژنل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی قمر زمان اعوان،صدر جہلم ویلی صاحبزادہ عمران پزیر،چئیر پرسن یونین کونسل گوہرآباد کامران کنول کیانی،سینئر نائب صدر جہلم ویلی کلیم عباس کاظمی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جہلم ویلی عامر چغتائ،سینئر رہنما پی ٹی آی لیپہ عبدالرحمن اعوان،سابق ایسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سجاد پیرزادہ ایڈوکیٹ،نوجون رہنما پی ٹی آئ ثاقب ظہیر،سینئر رہنما پی ٹی آئ جہلم ویلی حفیظ کیانی،سینئر رہنما حلقہ سات مدثر کھوکھر،سینئر رہنما پی ٹی آئ سرائ اظہر کیانی،غلام محمد لون ،سینئر رہنما شاہ زیب حسن اعوان،سینئر رہنما نڑدجیاں فیصل مغل،یوسف مغل،سینئر رہنما پی ٹی آئ کٹھہ ریشیاں غلام محمدلون،رہنما پی ٹی آئ جہلم ویلی عبدالرشید مغل،رہنما پی ٹی آئ نڑدجیاں عزیز لودھی و دیگر نے کہا کہ “یہ وقت صرف باتوں کا نہیں، عملی اقدامات کا ہے۔ ہم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں اور 24 نومبر کو اسلام آباد میں ثابت کریں گے کہ آزاد کشمیر کے عوام انصاف، جمہوریت، اور حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ “مطالبات کی منظوری اور عمران خان کی رہائی کے بغیر ہم کسی صورت واپس نہیں آئیں گے۔ یہ دھرنا عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کا فیصلہ کن لمحہ ہوگا۔”

Comments (0)
Add Comment