پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ غیرحاضر پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران غیر حاضر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس کے تحت ایسے اتمام افسران اور اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکم نامے میں سخت سزا تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا جائے۔واضح رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کا قافلہ احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا۔پی ٹی آئی قافلے کے 26 نومبر کو ڈی چوک پہنچے پر رات گئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment