پنجاب اسمبلی میں ایم پی ایز کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور، ارکان کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں

لاہور:پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، ایک ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ ہوجائے گی، بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا پیش کردہ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ روپے ہوجائے گی۔ تنخواہوں میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد اراکین اسمبلی بے حد خوش نظرآئے اور انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔دریں اثنا تنخواہوں میں اضافہ کے بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھا دیا، انہوں نے کہا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ 1972ء کے مطابق ہے۔ان کے اعتراض کے جواب میں اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔

Comments (0)
Add Comment