حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں،چار لیگی ارکان کی ڈیل کی افواہیں مت پھیلائیں، ڈیل کی باتیں کرنے والے حربے اچھی طرح جانتے ہیں، وزرا کے بیانات سے لگتا ہے ان کا انجام قریب ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں۔ چار لیگی ارکان کی ڈیل کی افواہیں مت پھیلائیں، ڈیل کی باتیں کرنے والے حربے اچھی طرح جانتے ہیں، وزرا کے بیانات سے لگتا ہے ان کا انجام قریب ہے، ن لیگ آزمائشوں کے باوجود ڈٹی رہی، ایک بھی لیگی ایم پی اے اور ایم این اے نہیں ٹوٹا، ناکامیوں کے انبار ہیں، ان کی کارکردگی ہے ہی نہیں، پاکستان اب یہ حکومت ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ جب سے عدالت نے ثبوت مانگے نیب بہانے کر رہی ہے، حیران ہوں یہ وہی نیب ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کیخلاف بات کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن آزمائشوں کے باوجود نہیں ٹوٹی، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے 4 افراد ان سے ملے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجام بہت قریب ہے، مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، عوام اب یہ حکومت ایک دن کیلئے بھی برداشت نہیں کرسکتی، شہباز شریف سیلاب کے پانی میں اترتے تھے تو انہیں شوباز کہا جاتا تھا، لگتا تھا عمران خان شہباز شریف سے بوٹ مانگ کر لوگوں کی مدد کو جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment