لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری کونکل کراسلام آباد میں جمع ہونے والا کچرا صاف کریں گے۔لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر شہر کی طرح لاڑکانہ میں بھی کچرے کے مسائل تھے، پتہ چلا کہ قائد عوام کے دور سے اب تک لاڑکانہ کی آبادی میں اضافہ ہوا جب سے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریشن بنایا، وہاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب لاڑکانہ میں گھروں سے کچرا اٹھایا جائے گا عوام تعاون کریں مل کر اپنے شہر کو صاف کریں گے کیوں کہ لاڑکانہ کی صفائی شہریوں کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے، ہر انتظامیہ نے اپنے اپنے علاقے کو صاف رکھنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر موجود ہیں، جو سازشیں کرتے ہیں، ہمیں اپنا کام جاری رکھنا ہے جب کہ 27 فروری کو نکلیں گے اسلام آباد میں جمع شدہ کچرے کو بھی صاف کریں گے۔