لاہور(بزنس رپورٹر)پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چودھری اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہما ری جماعت کامقصد فوری انصاف،مہنگائی ،بیروزگاری کاخاتمہ اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کئی دہائیوں سے غربت ناانصافی ،ظلم و جبر کی چکی میںپس رہے،اللہ تعا لی نے ہمیں موقع دیا تو وطن عزیز کو صحیح معنوں میں ریاست مدینہ بناکر دکھائیں گے۔ وہ گزشتہ روز را ئے ونڈ رو ڈ پر ورکرز کنو نشن اور جلسہ عا م سے خطا ب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کر کرپشن کا خاتمہ،ختم نبوت پر آئین میں موجود تمام شرعی قوانین کی حفاظت ،لوگوں میں نفرت، فرقہ واریت میں بٹے ہوئے معاشرے کی اصلاح ہما رے منشور کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے شعبہ تعلیم کی زبوں حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک اتحاد اقتدار میں آ کر شعبہ تعلیم کیلئے فنڈز میں اضافہ کیسا تھ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کیلئے عملی اقدا ما ت کر ے گی۔اس سلسلے میں پانچ سے سولہ سال تک کے بچو ں کو مفت تعلیم،کتا بیں یونیفارم اور کھانا مہیا کیا جا ئے گا۔ جبکہ بچوں پرہونیوالے تشدد اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے علاوہ موجودہ قوانین کے تحت سختی سے سزائوں پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کی طر ز پر کا رو با ر کی تر قی و ملک سے سودی نظام کا خاتمہ اولین تر جیح ہو گی۔ ہماری بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کی فرا ہمی کیلئے امیروغریب کیلئے یکساں قوانین نہیں ہیں۔ ہم تھانہ کلچر میں تبدیلی ،سزاجزاء کا تصور متعارف کر وائیں گے۔ خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہو ئے چیئرمین پی ٹی ای نے کہا کہ آ زاد خارجہ پالیسی ہمارے منشو ر کا بنیا دی نقطہ ہے۔ قائداعظم کے فرمان کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ یورپ، امریکہ، روس اور چین کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات، اسلامی ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات استوار کئے جائیں گے۔ جلسہ عام میں پی ٹی آئی کے صدر راجہ نبیل کیانی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔