اسلام آباد (این این آئی) صدر مسلم لیگ (ن )میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر اصف کرمانی ،سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہوئے ۔شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے اظہار تشویش کیا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نےپارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن ملکر لائحہ تیار کریگی۔ شہباز شریف نے کہاکہ اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ ملکر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔