نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ تاہم اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment