عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔شہبازشریف کا ہکنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی، لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

Comments (0)
Add Comment