الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

شانگلہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ تباہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کی سازش کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شانگلہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسے کے بت کی طرح خوف کے بت کی پوجا بھی شرک ہے کیوں کہ خوف انسان کو غلام بنادیتا ہے، جو قوم خوف کے بت کو نہیں توڑ سکتی وہ غلام بن جاتی ہے، میں اس قوم کی حقیقی آزادی کے لیے تحریک چلارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے، ہم اللہ کو مانتے ہیں، ہم جھکتے ہیں تو صرف اللہ کے سامنے، ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوتے ہیں، خوف کے بت کو توڑ کر صرف اپنے نظریے پر چلیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، بھارت نے کچھ روز قبل پٹرول کی قیمت کم کی ہے جب کہ موجودہ حکومت نے پٹرول 30 روپے مہنگا کردیا، ہماری حکومت روس سے 30 فیصد کم قیمت پر پٹرول خریدنا چاہتی تھی لیکن امریکی دباؤ پر اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا۔

Comments (0)
Add Comment