کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری ‘انتخابی فہرستوں پر گہری نظر رکھیں‘افتخار ایوب

دھیرکوٹ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ افتخار ایوب خان نے کہا ہے کہ کارکن ازاد کشمیر بھر میں اور بالخصوص حلقہ دھیرکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے ساتھ صف۔ ندی کریں انتخابی فہرستوں پر گہری نظر رکھیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے پاس میاں محمد نواشریف اور میاں شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ کا گزشتہ دور حکومت ایک سنہری دور حکومت اور بہترین منشور اور پروگرام ہے۔ مسلم لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت کے کار ہائے نمایاں مسلم لیگ ن کی ساری قیادت ، پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا طرہ امتیاز ہے۔ اور مسلم لیگ ن کے کارکن اسی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں اپنے منشور اور پروگرام کے ساتھ عوام الناس جا کر سر خرو ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ختم نبوت کے قانون کو آئینی حیثیت دی۔این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پڑھے لکھے نوجوان بچوں کے مستقبل محفوظ کیا۔ میرٹ کا قیام عمل میں لایا۔ تیرویں ترمیم جے ذریعے آزاد حکومت کو مالیاتی اختیارات میں خود ۔مختار بنایا۔ترقی اور تعمیر کا جال بچھایا۔ مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور۔ گڈ گورنس کا قیام عمل میں لایا۔ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف شاید خاقان عباسی اسحاق ڈار اور مفتاح اسمعیل کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو مالیاتی خودمختاری دینے میں اہم کردار ادا کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے۔اور آزاد کشمیر کے اندر اپنے ایک سالہ دور حکومت میں پی ٹی ائی کے لوگوں کو عدم اعتماد کی کارروائیوں سے فرصت نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی اپنی ایک حکومت کے بعد دوسری حکومت کو بھی عد اعتماد کی بھینٹ چڑھانے کے در پہ ہیں۔ لگتا ہے کہ تنویر الیاس اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اس اسمبلی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمیشہ مختلف ادوار میں عدم اعتماد کے مزے لوٹتے رہے۔بلدیاتی انتخابات سے ابل حلقہ دھیرکوٹ سے بے شمار لوگ مسلم لیگ ن کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہونے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ جنھیں ہم مبارک باد کے ساتھ خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد باہمی مشاور ت کے لیے کارکنوں اور عہدیداران کے ایک اجلاس بلا کر انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی طے کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں کہ ہر مشکل وقت میں جماعتی آواز پر لبیک کہا اور ہمیشہ اپنا بھر پور کردار اداء کیا۔

Comments (0)
Add Comment