امپورٹڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب کو دفن کردیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ امپورٹڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب دفن کردیا۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ مجرموں کی امپورٹڈسرکارکےترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس مجرم مفافیا کو این آر او دوئم ملے گا اورنیب کے زیرتفتیش 1200 ارب میں سے 1100 ارب مالیت کے مقدمات اب نیب کے دائرہ کار سے نکل جائیں گے۔ تاریخ پاکستان کیخلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں اوراسے کامیاب بنانے والوں کو نہ فراموش کرے گی اور نہ ہی کبھی معاف کرے گی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کو اس ٹولے کو ایک اوراین آر او دینے کے لئے پاکستان کی پوری معیشت اورسیاسی نظام کوپٹری سے اتارا گیا۔ نون لیگ کا خرم دستگیر اس کی تصدیق کرچکا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارےرسولِ محترم ﷺکےفرمان کامفہوم ہےکہ تباہی ان معاشروں کامقدر بنتی ہےجہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیر کا کوڑا برستاہےمگر طاقتورقانون کی پہنچ سے دور رہتےہیں۔آج نیب کےاس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائیٹ کالرکرائم کےمجرموں کواحتساب سےمبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment