پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ ‘ کرکٹر حسن علی اور امام الحق کا صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا دورہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،پاکستان کرکٹر بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ،پاکستانی کرکٹرز حسن علی اور امام الحق نے سندس فاونڈیشن کا دورہ کیا اورتھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پربچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔اپنے ہیروز کو دیکھ کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی،کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔تمام مہمانوں نے سندس فائونڈیشن کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ 2012میں شہباز شریف کے سنگ صحت کا سفر شروع کیاتھا۔ ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ فخر کی بات ہے کہ کرکٹ سے جڑے لوگوں نے وقت نکالا اور پیغام دینے کے لئے آئے۔میری خوش قسمتی ہے کہ منو بھائی کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کرکٹرز سے درخواست کی کہ فنڈز ریزنگ کے لئے آ گے آ ئیں۔ ہر ماہ ایسے بچوں کے درمیان ضرور آ ئیں تاکہ انکا حوصلہ بڑھے۔کرکٹ بورڈ چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے۔ خون کے عطیات کے حوالے سے عوام تک ضرور یہ پیغام پہنچائیں گے۔ آپ لوگ حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا دورہ کریں گے۔میرا اور کھلاڑیوں کی طرف سے یہی پیغام ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ آگے آئیں ۔ہم اس ادارے کی ہر موقع پر مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔رمیز راجہ نے بچوں کے لیے دس لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔

سندس فائونڈیشن
Comments (0)
Add Comment