ایک طرف کشمیریوں پر مظالم دوسری جانب بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں شادی کی تقریب میں مدعو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے باوجودبھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں شادی کی تقریب میں مدعو،روزنامہ جنگ کے مطابق میکا سنگھ کو ان کے 14ساتھیوں کے ہمراہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 30روز کے ویزے جاری کیے گئے ۔میکا سنگھ زمینی راستےسےپاکستان آئے اور ایک صوبے کے گورنر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ارب پتی قریبی عزیزاور دوست نے بھارتی گلوکار میکا سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو اپنی بیٹی کی شادی میں مدعو کیا جس کیلئے میکا سنگھ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے ۔

جب کہ میکا سنگھ اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو فرسٹ کلاس ٹکٹ بھی دیئے گئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دولہا نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا شرکا ء سے درخواست کی گئی تھی ویڈیو نہ بنائیں۔تاہم اس کے باوجود ویڈیو لیک ہوگئیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا، جس پر عوام نے حکومت پر شدید تنقید کی ۔

میکا سنگھ
Comments (0)
Add Comment