بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم سلیمان خان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل، ہراساں اور بدنام کرنے میں ملزم سلیمان خان ملوث تھا۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک اور کارروائی میں غیر قانونی طور پر سمز کے اجراء اور جعلی جاز کیش اکاؤنٹس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ناظم، ضیاء المصطفیٰ جمیل اورعبدالرحمان شامل ہیں۔ملزمان غیر قانونی طور پر سمز کے اجراء اور نابالغوں کے ب فارم کے ذریعے جعلی جاز کیش اکاؤنٹس بنانے کے الزامات میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے ان جاز کیش اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کنندہ سے 3لاکھ 50 ہزارروپے کی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیائی۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے جن کی تفتیش جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment