مظفرآباد( وقاص کاظمی) سپریم کورٹ آزادکشمیر کا سو موٹو ایکشن, مظفرآباد میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے تمام غیر قانونی کرش پلانٹ بند کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر میں پچاس سے زائد کرش پلانٹ بدوں اجازت غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے جو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہے تھے
کرش پلانٹس نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں پیش پیش تھے بلکہ پہاڑوں کی غیرقانونی کٹائی کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی بھی کی جا رہی تھی جبکہ ان پلانٹس کے باعث شہر میں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا تھا سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ تمام کرش پلانٹس کو سیل کر دیا جائے جس پر ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے کاروائی کرتے ہوئے کامسر, شوائی ,بانڈی سمدھانی اور ماکڑی کے مقام پر بدوں اجازت کام کرنے والے 52کرش پلانٹ فوری طورپر سیل کر دئیے گئے۔