نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ ٹنل میں خرابی بجلی کا شارٹ فال میں مزید اضافہ

مظفرآباد (وقاص کاظمی)
نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ ٹنل میں سٹرکچر کو نقصان پہنچنے سے 969 میگا بجلی کی پیدوار معطل ہو گئی 62 کلومیٹر طویل ٹنل میں پانی کا اندراج روک دیا گیا ساڑھے پانچ سو ارب روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالے منصوبے کی میعاد 2 سو سال ہے جبکہ اس سے بجلی کی پیداوار کو شروع کئے چار سال ہوئے ہیں سرنگ میں پانی خشک ہونے کو چار ہفتے سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے جسکے بعد ہی نقصانات کی تفصیل معلوم ہو سکے گی
واپڈہ ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے پاور سٹیشن کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے بندش کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جسکے بعد ہی بندش دور کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے جائیں گے

نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن کی ٹیل ریس ٹنل میں بند


2007 میں اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوا تھا جو 2018 میں پائیہ تکمیل کو پہنچا اس منصوبے کو چین کی تعمیراتی کمپنی نے تعمیر کیا تھا اس منصوبے کی بندش سے ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا

Neelum Jhelum Hydel Power ProjectNeelum Jhelum Hydel Power Tunnelpower shortfallTunel Main FaultTunnel AJKwapda electricity
Comments (0)
Add Comment