سندھ حکومت کا خیرپور کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے ضلع خیرپور کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بارشوں سے خیرپور میں ہوئے نقصانات پر ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر کو خیرپور کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے کہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیرپور میں بارشوں سے کھجور کے باغات کو 50 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کھجورکے باغات کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment