وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا اور 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کی ایک وجہ مہنگائی بھی سامنے آئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment