کراچی: ڈالر کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت 231.51 تک پہنچ کر 228.36 کی نئی سطح پر بند ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور معاشی چیلنجز کے سبب روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے اور روزانہ ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ رہی ہے۔
جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.55 روپے کے اضافے سے 228.36 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قبل ازیں ایک موقع پر یہ قیمت 4.70 روپے اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچ تھی تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی انٹربینک قیمت 228.36 پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 226.81 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔