پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر تھمنے میں نہیں آ رہی۔

انٹربینک میں آج بھی ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے  کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  239 روپے کا  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے نظر آ رہے ہیں، سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment