راجہ منصور نے نیوسحر فاونڈیشن سیفٹی وال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

کٹکیر مظفرآباد (لیڈنگ نیوز )نیوسحر فاونڈیشن ایک قدم اور اگے سکلز ڈوپلمنٹ سنٹر سے مزید تیس سے زائد بچوں نے کمپیوٹر کورسز مکمل کیے جبکہ نیوسحر فاونڈیشن سیفٹی وال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا .چئیرمین وزیراعظم آزادکشمیر معائنہ عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے روڈ سیفٹی وال کا افتتاح کیا جبکہ سکلز ڈوپلمنٹ جاگیر کٹکیر میں کمپیوٹر سنٹر سے فارغ ہونے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ دیے .اس موقع پر خطاب کرتے ہوے راجہ منصور خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آئنگ تعلیم کی ضرورت ہے اورتعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور ہنر کی بھی ضرورت نیوسحر فاونڈیشن کے چیرمین راجہ وسیم خان راجہ عاصم زیب انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ریا ست کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے ریاست کا ساتھ دیں .آزادحکومت آئی ٹی کے شعبوں کے لیے ٹیوٹا کو خطیربجٹ فراہم کررہی تاکہ آئی ٹی کے شعبہ کو مزید بہتر کیا جاے تاکہ ریاست کو خود انحصاری کی طرف لے جایا جاے اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے بصورت دیگر ہم ترقی سے بہت دور ہوجائیں گے .اس موقع وائس چیئرمین نیو سحر فاونڈیشن راجہ عاصم زیب نے نیوسحر فاونڈیشن کی اب تک کارگردگی اور آمدہ پراجیکٹ براے بریفنگ دی .اور کہا کہ نیوسحر فاونڈیشن چیئرمین فاونڈیشن راجہ وسیم خان کی کاوشوں سے اس وقت نیو سحر فاونڈیشن اس وقت کئی ایک سکلز ڈوپلمنٹ سنٹر زراعت کے شعبہ میں محکمہ زراعت کے تعاون سے ورکشاپس وغیرہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ کئی تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر لیب کی فراہمی صحت کے شعبے میں فری میڈیکل کیمپ .جبکہ کٹکیر رنگلہ روٍڈ پر سیفٹی بیرئیر کے پراجیکٹ جاری ہیں اور مزید بھی زیر غور ہیں .اس موقع پر سکلز ڈوپلمنٹ سنٹر جاگیر کٹکیر کے کوآرڈینٹر وانسٹرکٹر راجہ عثمان سلیمان خان نے کہا کہ اس وقت اس کمپیوٹر سنٹر سے بنیادی کمپیوٹر کورسز کے ایک سو زائد بچے بچیاں سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے جبکہ مستحق بچوں کو سکالر شپ دی جارہی بہت جلد اس سکلز سنٹر میں مزید ایڈوانس کورسز کا اہتمام بھی کیا جاے گا

.ہم نیوسحرفاونڈیشن کےاس پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے جس پر راجہ وسیم اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے .اس موقع پرسٹیج سیکرٹری کے فرائض کوآرڈینٹر نیو سحرفاونڈیشن راجہ شعیب عارف نے دیے اس موقع پر چیرمین زکواۃ کمیٹی حلقہ کھاوڑہ راجہ اورنگزیب خان تحریک انصاف کے رہنما سید حماد گیلانی رہنما تحریک انصاف راجہ عاقب سفیر ایڈوکیٹ .پرنسپل چنار پبلک ہائی سکول راجہ اشفاق خان .مدرس عبدالقدیر مغل بلال مہناس.راجہ یاسر مستانہ .راجہ شفیق خان رہنما تحریک انصاف .راجہ عامر آزاد .راجہ جہانگیر خان اور دیگر نے بھی آظہار خیال کیا اور نیوسح فاونڈیشن کے کام کو سراہا اور کہا کہ راجہ وسیم جیسے نوجوان ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہے

دریں اثنا چئیرمین معائنہ عملدرآمد وزیراعظم آزادکشمیر راجہ منصور خان نے نیوسحر فاونڈیشن سیفٹی وال کےپراجیکٹ کا افتتاح کیا اس

موقع پر رنگلہ کے مقام پر فیتہ کاٹ کر پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے چئیرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن براے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ منصور خان .نیوسحر فاونڈیشن کے وائس چیئرمین راجہ عاصم زیب اور نیوسحر فاونڈیشن ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی اس موقع پر راجہ منصور خان نےکہا کہ تعمیروترقی کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہےاور گذشہ سال اور اس سے قبل اس علاقہ میں خوفناک حادثات ہوےجن میں مالی جانی نقصان ہوا جس کے بعد نیوسحرفاونڈیشن کے چئیرمین راجہ وسیم خان اور انکی ٹیم نے اس علاقے میں سیفٹی وال لگانے کا اعلان کیا جس پر آج افتتاح ہورہا اس معاشرے کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہماری بھی ذمہ داری ہے اور جس کو اللہ نے توفیق دی ہے وہ اس معاشرے کے لیے اپنی خدمات دیں .

Comments (0)
Add Comment