بھارت نے اگر کوئی شوق پورا کرنا ہے تو کر لے ہم بھی تیار ہیں

سکھر(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا فرض ہے کہ پاکستان کے خدشات کو دیکھے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ جنگ سے تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔پاکستان نیوکلیئر پاور ہے بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے ہفتہ کے روز سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ایک سوال کے جواب میںخورشید شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کا فرض ہے کہ پاکستان کے خدشات کو دیکھے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ جنگ سے قومیں نیست و نابود ہو جاتی ہیں ۔ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری چھاؤں ہے ہم اپنی جنگ لڑیں گے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر پاور ہے بھارت کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں لیکن بھارت نے اگر کوئی شوق پورا کرنا ہے تو کر لے ہم بھی تیار ہیں ۔

خورشید شاہ
Comments (0)
Add Comment