انقرہ: ترکیہ نے 14 واں طیارہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر روانہ ہوگیا پاکستان اس سے قبل 13 طیارے اور 12 مہربانی ٹرینیں بھیج چکا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اپنے دوست مسلم ملک کی مشکل وقت میں مدد کرتے رہیں گے۔ آج 14 واں طیارہ بھی امدادی سامان لیکر روانہ ہوگیا۔
ترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ نے اپنی حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے اب تک امدادی سامان سے لدے 14 طیارے اور 12 کائنڈنیس ٹرینیں بھیجی ہیں۔ 22 لاکھ طبی آلات، 25 ہزار خیمے، 38 ہزار کمبل، بستر، تکیے، 4 لاکھ سے زائد کھانے کے پارسل اور صفائی کے سامان شامل ہیں۔
ترکیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس وقت کُل 23 افراد بشمول 12 اے ایف اے ڈی اہلکار، 3 اہلکاروں پر مشتمل طبی ٹیم اور 8 این جی او اہلکار پاکستان میں امداد کی تقسیم کو مربوط کرنے اور خیمہ بستیوں کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 576 ہوگئی جب کہ 8 لاکھ 3 ہزار اور 400 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور تاحال ایک تہائی حصہ زیر آب ہے۔