سنیٹر اسحاق ڈار کی وطن واپسی نیک شگون ہے ‘راجہ آفتاب

کراچی ( نمائندہ لیڈنگ نیوز )سنیٹر اسحاق ڈار کی وطن واپسی نیک شگون ہے انکی قیادت میں معاشی ٹیم ملک کو جلد مالی بحران سے نکال دیں گے ملک ایک بار پھر خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا .مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشکل فیصلے کیے جس کے نتائج جلد قوم کو نظر آئیں گے .لیگی رہنما ووفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کیخلاف پی ٹی کے کارکنوں کی طرف سے جو طرز عمل اختیار کیا گیا قابل مذمت ہے.ان خیالات کا اظہار سابق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ سندھ زون راجہ آفتاب خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ان کامزید کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سےریاست کے سنیر پارلیمنٹرین کیخلاف جو زبان استعمال کی وہ کسی صورت وزیراعظم کو زیب نہیں دیتی چوہدری لطیف اکبر سے ہزار اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن انکے خلاف ایسی زبان کا استعمال قابل مذمت وافسو س ہے .اس وقت آزادکشمیر میں حکمران جماعت کا جو طریقہ سیاست ہے وہ کسی صورت ریاست کی روایت کے مطابق نہیں .ازادکشمیر میں عمران خان کی باقیات عمران خان روایت کو یہاں نہ لاے اس سےریاست کی سیاسی روداری کو نقصان پہنچ رہا ہے اسحاق ڈار کی واپسی سے ملک کے اندر مثبت پیش رفت ہوگی کیوں کہ اس سے قبل بھی اسحاق ڈار نے ڈوبتی معشیت کو بحال کیا تھا راجہ آفتاب خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کارکن تیار رہیں .

Comments (0)
Add Comment