ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکا ہے،فواد چوہدری نے بھارت کو خبردار کردیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت سپرپاورکا خواب لیے صدیوں پیچھے چلا جائے گا، جنگ ہوئی تو اس کی شدت، حدت اور تپش دینا کا ہر دارالحکومت محسوس کرے گا، اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہوتی ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو منہ کی کھانی پڑی۔لیکن اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہوتی ہیں۔دنیا کو بتانا ضروری ہے اگر مودی حکومتکشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہیں لیتی تو اس کا انجام ایک بھیانک جنگ ہو گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایک ایسی جنگ جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا، چاہے لندن ہو یا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ہو، ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے۔ بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائے گا۔

فواد چوہدری
Comments (0)
Add Comment