جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع،سابق فوجیوں کی تنظیم کا ردعمل بھی سامنے آگیا

راولپنڈی (این این آئی)سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا) نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی پر بھارت کے خلاف عالمی پابندیاں عائد کرے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مودی سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ درست سے کیونکہ موجودہ حالات میں مزاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے موجودہ کشیدہ حالات میں فوج کے کمانڈ سٹرکچر میں تبدیلی نہ کرنا ملکی مفاد کے عین مطابق ہے۔خارجی پالیسی درست سمت میں جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق عسکری ماہرین نےویٹرنز آف پاکستان کے صدر جنرل علی قلی خان کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ مزاکرات کی بات کر رہی تھیں مگر اب اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کی بات ہو رہی ہے جو ہماری سفارتی کامیابی ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر دنیا کا ردعمل ناکافی ہے، اقوام متحدہ بھارت پر فوری پابندیاں عائد کرے۔امریکہ کی جانب سے کشمیر کے معاملہ پر ثالتی کی پیشکش سے پتہ چلتا ہے کہ اسے بھی صورتحال کی سنگینی کا احساس ہے اس لئے بھارت پر امریکی پابندیوں کا انتباہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں لوگ بے گھر اور بھاری نقصانات ہوتے ہیں۔عالمی برادری اسکا نوٹ لے کیونکہ اس سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مودی سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ درست سے کیونکہ موجودہ حالات میں مزاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جائے گاجو درست نہیں ہے۔ موجودہ نازک صورتحال میں اپوزیشن پوائنٹ سکورننگ کے بجائے ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرے تاکہ مل کر ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

جنرل قمر باجوہ
Comments (0)
Add Comment