قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔ اس حلقے میں اصل مقابلہ عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل چمکنی کے درمیان ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 618 ہے جس میں 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرؤف خان کا کہنا ہے کہ حلقہ کے 24 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 119 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سمیت ضروری انتظامات اطمینان بخش طریقے سے مکمل کیے گئے الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا، سابق وزیراعظم کو ہفتہ کے روز دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے نوٹس کے جواب میں ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کرم کے دفتر میں عمران خان کے وکیل پیش ہوگئے۔ وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے یکم نومبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے برقرار رکھا دریں اثناء ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے تحصیل چئیرمین رزمک کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے تحصیل چئیرمین رزمک کو20 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور انہیں 20 ہزار روپے کا رمانہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔