جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن، مینار پاکستان پر تیاریاں مکمل

جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور کے مینار پاکستان میں آج یوتھ کنونشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں جہاں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیں گے جبکہ کنونشن میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے قافلے پورے ملک سے پہنچیں گے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور زبیر احمد گوندل کے علاوہ مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن میں انٹرنیشنل سیشن بھی ہوگا جس سے دیگر اسلامی ممالک کی قیادت کے خطابات ہوں پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن کے لیے شہر لاہور میں یوتھ کی گہما گہمی کا آغاز بھی ہوگیا، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کی جانب سے بلوچستان سے آئے نوجوانوں کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔ صدر یوتھ لاہور عبداللہ اعجاز، جنرل سیکریٹری حمزہ بلال اور حافظ رضوان نے شرکت کی احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور پورے ملک کے نوجوانوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے، ‏جماعت اسلامی یوتھ لیڈرز کو منظم کر کے ملک میں انقلاب برپا کرے گی اور آج مینار پاکستان پر اس کی بنیاد رکھیں گے۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ شہر لاہور کے ہر نوجوان کو حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں، ‏نوجوان بہت بڑی طاقت ہیں، ہم ان کےلیے سیاست، حکومت اور اعلیٰ مناصب تک پہنچنے کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر نئے عزم کے ساتھ ترقی یافتہ پاکستان کے لیے جدوجہد شروع کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment