گھریلو تشدد کے سنگین الزامات کے شکار اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کر دیا۔انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اداکار نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ان کا ’ایف کے‘ نامی چینل سبسکرائب کریں فیروز خان کی درخواست پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے چینل کو فوری سبسکرائب کردیا تاہم ان کے چینل پر اب تک کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی گئی ہے۔
ان کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد چھ ہزار کے قریب پہنچ گئ واضح رہے کہ ان کا مذکورہ چینل نیا نہیں ہے بلکہ 25 فروری 2012 میں اسے بنایا گیا تھا۔