لانگ مارچ کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل، منگل نہ بدھ اب جمعرات کو ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا شیڈول دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے، اس سے قبل لانگ مارچ کا شیڈول منگل تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کل (منگل کو) نہیں بلکہ پرسوں (بدھ) سے شروع ہو گا لاہور میں عمران خان سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں لانگ مارچ پر فائرنگ کے اندارج مقدمہ کی آن لائن درخواست پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی نے اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست دینے کے بعد آن لائن درخواست بھی دے دی آئی جی کے شکایات سیل نے درخواست متعلقہ ایس ڈی پی او وزیرآباد کو اندراج مقدمہ کے لیے مارک کر دی۔ اس سے قبل وزیرآباد میں تحریری در خواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment