ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی چھٹی بارسیمی فائنل میں رسائی

پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی پالی جب کہ ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر لیا ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش پر فتح کے ساتھ پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر لیا گرین شرٹس نے اس سے قبل 2007، 2009، 2010، 2012 اور 2021 میں فائنل فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کیا تھا، 2014 اور 2016 میں ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 4،4 جبکہ آسٹریلیا نے 3 مرتبہ سیمی فائنل کھیلا ہے، اگر حالیہ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل جیت لیا تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا یاد رہے کہ گرین شرٹس نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں پہلی اور آخری بار ٹائٹل جیتا تھا، لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 2بار سیمی فائنلز تک رسائی پانے والے پہلی پاکستانی کپتان کے طور پر اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں دریں اثناء شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ملک کیلیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا، بنگلہ دیشی بیٹر شکیب الحسن کو آؤٹ کرکے آل رائونڈر کی وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی، انھوں نے یہ سنگ میل 82 میچز میں عبور کیا، شاہد آفریدی نے98 میچز میں اتنے ہی شکار کیے تھے۔

Comments (0)
Add Comment