’’پہلے ہارون بلور کو قتل کیا اب اسکے بیٹے کی باری ہے‘‘بلورخاندان کو دھمکیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلورخاندان کو افغانستان کے نمبر سے دھمکی آمیز کالز موصول،تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی رکن اسمبلی ثمر بلور کے سیکرٹری نے سی ٹی ڈی پشاور میں رپورٹ درج کرائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کالر ہارون بلور کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔کالر نے ہارون بلوراور بشیر بلور کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔یاد رہے گزشتہ سال الیکشن سے قبل جولائی کے مہینے میں پشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خوفناک خود کش بم دھماکہ ہوا تھا ۔جس کے نتیجے میں اے این پی رہنما ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید جبکہ 62 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

ہارون بلور
Comments (0)
Add Comment