کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم کا لکھاریوں کی فلاح کی جانب اہم قدم

اسلام آباد(نمائندخصوصی) کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم کا لکھاریوں کی فلاح کی جانب ایک اہم قدم ۔لائف کئیر لیب ممبران کو پچاس فیصد رعائت پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔ اسلام آباد میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے صدر عبدالماجد کا کہنا تھا لکھنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔تقریب میں سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب ،سیکرٹری جنرل ثناء اللہ شائق ،سیکرٹری اطلاعات شہزادروشن گیلانی ،سیکرٹری فنانس محمد بلال سمیت اسلام آباد چیپٹر کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالماجد ملک کا کہنا تھا کہ لکھاریوں کے حقوق اور فلاح کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تقریب میں پی ایف یو سی کے علاقائی عہدیداران شاہد کاظمی،راجہ عمر فاروق،مہوش سردار اور دیگر نے شرکت کی۔

کالم نگار
Comments (0)
Add Comment