لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔پاکستان کے ہر کونے میں سر بکھیرنے والے ننھے نھے استاد موجود ہیں۔ایسے ہی ایک ننھے سپر سٹار نے عاطف اسلم کا گانا ’’دل دئیاں گلاں ‘‘ گا کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ننھے بچے کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر
آتے ساتھ دھوم مچا دی ہے۔عرشمان نامی اس بچے کا تعلق لاہور سے ہے۔اور ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرشمان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں عاطف اسلم بہت پسند ہیں جب کہ بھارت میں میرے پسندیدہ گلوگار ارجیت سنگھ ہیں۔