کراچی(نمائدہ خصوصی )لوڈشیڈنگ پانی کی قلت کے بعد شہر میں اسٹڑیٹ کرائمز کی بڑھتی شدت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ آپریشن کلین اپ کی وجہ سے شہر کے امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آگئی ہے لیکن چھوٹے موٹے جرائم جیسے موبائیل نقدی موٹرسائیکل اور کاروں کی چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں کی خبروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ولی اللہ
خان صدر ایس ایم ای فاو ¿نڈیشن نے کیا۔ انہوں نے کہا کے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس طرح کی وارداتوںمیں اضافے سے شہری دوبارہ عدم تحفظ کا شکار ہوسکتے ہیں شہریوں کا اعتماد طویل آپریشن کلین اپ کے بعد ہی ممکن ہوا تھا اور اب ضرورت ہے کہ اس اعتماد کو ہر طرح سے نا صرف قائم رکھا جائے بلکہ امن و عامہ کو مثالی بنایا جائے۔ولی اللہ نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کو دیکھے اور صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے قبل ہی اسکا تدارک کرے اسی مہینہ رمضان کی آمد ہے۔ رمضان شاپنگ کی ملکی معیشت میں اہمیت سے کسی کو انکار نہیں اور پر امن ماحول کے ذریعے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کاروباری سرگرمیوں میں براہ راست مثبت ترقی کا باعث بنتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں پاکستان میں عیدشاپنگ 1000 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملکی جی ڈی پی میں عید شاپنگ کا بہت بڑ ا حصہ ہوتا ہے۔ لہٰذہ ہر سال کی طرح امسال بھی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات سے تاجر اور خریدار کے اعتماد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور امید ہے کے اس سال عید شاپنگ ملک بھر میں 1100 سے 1200 ارب کے درمیان رہے گی۔ ولی اللہ نے کہا ایس ایم ای فاو ¿نڈیشن ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ہمارا مقصد ہی یہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں جرائم پیشہ عناصر کاآلہ کار نا بنیں۔