’’ہاں ہم سے غلطی ہوئی ہمیں معاف کردیں‘‘ مارک زکربرگ نے فیس بک کاڈیٹا لیک کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے‘ معاف کردیں۔ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین

کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نے انہیں بتایاکہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سے جھوٹ بولاتھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی۔

facebook
Comments (0)
Add Comment