دنیا کا حساس ترین تھری ڈی اسکینر

لاس اینجس: اگرآپ زیورات ڈیزائن کرتے ہیں یا صنعت کے لیے پرزے ڈھالتے ہیں تو صنعتی معیارات کے ساتھ دنیا کا حساس اور درست ترین تھری ڈی اسکینر آپ کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔اسے ریووپوائنٹ تھری ڈی منی کا نام دیا گیا ہے جو 0.02 ملی میٹر درستگی سے باریک ترین اشیا کی درست ترین اسکیننگ کرکے اسے اسکرین پر تھری ڈی ماڈل میں پیش کرتا ہے۔ اس طرح صرف 0.05 ملی میٹر دوری سے بھی یہ اپنا کام کرتا رہتا ہے اور دس فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے برق رفتاری سے کسی بھی ٹھوس شے کو اسکین کرسکتا ہے۔سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کا وزن صرف 160 گرام ہے اور یوں اسے تھامنا اور گھمانا بہت ہی آسان ہے۔ 2021 میں اسکینر کی روداد کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر چلائی گئی تھی۔ اس میں کئی لوگوں نے دلچسپی لے کر سرمایہ کاری کی تھی۔اس اہم ٹیکنالوجی کی افادیت وہ ماہرین بخوبی جان سکتے ہیں جو تھری ڈی ماڈلنگ جیسا مشکل کام کرتے ہیں اور انہیں کوئی ماڈل یا نمونہ بنانے میں تھکادینے والی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ ان میں ڈیزائنر، انجینیئر، سائنسی محقق اور دیگر افراد شامل ہیں۔ پھر ریورس انجینیئرنگ کے لئے بھی تھری ڈی اسکیننگ بہت ضروری ہوتی ہے۔دوسری جانب دانتوں کے ڈیزائن اور طبی آلات اور پیوند کے کے لئے بھی تھری ڈی ماڈلنگ لازمی ہوتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment